لبنان پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں کے آغاز سے اب تک 558 افراد شہید اور 1700 زخمی ہوچکے ہیں۔
گذشتہ پیر سے صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بھیانک حملے شروع کر رکھے ہیں جو اب بھی جاری ہیں۔
حزب اللہ لبنان بھی عام شہریوں پر ہونے والے ان حملوں پرخاموش نہیں بیٹھی ہے اور پیر کو علی الصبح سے ہی اس نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی ٹھکانوں اور بستیوں کے خلاف کارروائی کی اور کئ فوجی چھاونیوں پر راکٹ برسائے۔
حزب اللہ کے حملوں سے صہیونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے چنانچہ مقبوضہ شہر حیفا میں تمام تعلیمی سرگرمیاں بند کر دی گئیں اور لوگوں سے پناہ گاہوں میں جانے کو کہا گیا ہے۔
آج جمعرات کو حزب اللہ نے مسلسل 2 بیانات جاری کرکے بتایا ہے کہ حزب اللہ نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع قصبے کریات موتسکین اور حیفا میں واقع رافیل کمپنی سے متعلق فوجی صنعتی یونٹس پر راکٹ برسائے۔
آپ کا تبصرہ